اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور چڑیا گھر کا انتظام محکمہ جنگلی حیات کے سپرد، تفریح مزید سستی

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہور نیوز) محکمہ جنگلی حیات نے شہریوں کیلئے تفریح کو مزید سستا اور پرکشش بنانے کے مشن کے تحت لاہور چڑیا گھر کا انتظام ایک بار پھر سنبھال لیا۔

16 جولائی کو نجی کمپنی کے انخلا کے بعد محکمہ  نے ٹکٹنگ، پارکنگ اور دیگر سہولیات کا کنٹرول خود سنبھالا، جس کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ڈائریکٹر لاہور زو عاصم بشیر چیمہ کے مطابق ابتدائی طور پر آمدن میں کمی ضرور آئی تھی، لیکن محکمے کی جانب سے انتظام سنبھالنے اور ٹکٹوں میں رعایت دینے کے بعد چڑیا گھر کی آمدن میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

صرف گزشتہ چار دنوں کے دوران چڑیا گھر کی مجموعی آمدن 38 لاکھ 69 ہزار 110 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 جولائی کو 17 لاکھ 31 ہزار 210 روپے آمدن کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

شہریوں کیلئے تفریح کو سستا اور جدید بنانے کیلئے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جبکہ انٹری فیس صرف 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عاصم بشیر چیمہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر مستقبل میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گا اور شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کرتا رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے