اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑی ہے: فواد چوہدری

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید سیاسی جماعتوں کی گنجائش نہیں، جو بھی نئی پارٹی بنے گی وہ رحام خان کی پارٹی جیسی حیثیت رکھے گی۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ مستقبل کی سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہے اور اصل مسئلہ ان کی رہائی ہے، انہوں  نے الزام عائد کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت بانی کو جیل میں رکھنے میں ملوث ہے تاکہ ان کی قیادت کو کمزور کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کسی تحریک کی اہل نہیں اور عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے سیاسی منظرنامے پر  آتے ہیں تو صورتِ حال مختلف ہو سکتی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف مقدمات کی قانونی حیثیت نہیں اور اے ٹی سی (انسداد دہشتگردی عدالت) کے فیصلے سے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھے گا، انہوں  نے عالیہ حمزہ کو بھی تحریک میں غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی فعال کردار نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے