21 Jul 2025
(لاہور نیوز) صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھنے لگا، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح 8912 کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح 8 ہزار کیوسک تک خطرناک نہیں ہے، زیادہ پانی آ جانے سے سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
دریائے راوی میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئیں، سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں کو بھی ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک گاڑی اور 2 کشتیاں تیار ہیں، ریسکیو کے 12 اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا۔
