اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انسدادِ منشیات فورس کو مکمل تربیت دے دی گئی ہے، جس میں حساس ادارے کے 500 سے زائد افسران و اہلکار شامل ہیں، یہ فورس آئندہ دو روز میں فیلڈ میں آپریشنل ہو جائے گی۔

نئی فورس "سی سی ڈی" طرز پر کام کرے گی اور اسے منشیات کے خلاف آزادانہ آپریشنز، مقدمات کے اندراج اور تفتیش کا اختیار حاصل ہو گا، انسداد منشیات فورس ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ازخود مقدمات درج کر سکے گی۔

ذرائع کے مطابق فورس کو جدید انٹیلی جنس سسٹم اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس اور دیگر ادارے بھی معاونت فراہم کریں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی کا مستقل خاتمہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے