اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عالمی تقاضوں کے پیش نظر پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نئے جاری ہونے والے پاسپورٹ پر والد کے ساتھ اب والدہ کا نام بھی لازمی قرار دے دیا گیا، تجدید کروائے جانے والی پاسپورٹس پر بھی والد اور والدہ کا نام لکھا جائے گا۔

ترجمان پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مطابق فیصلہ عالمی معیار سے ہم آہنگ ہونے، سماجی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے کیا، اس اقدام کا مقصد عالمی تقاضے پورے کرنا ہے۔

اس نئے نظام کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ جن کے پاس پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹس ہیں، کیا ان کو نئے پاسپورٹ بنوانے ہوں گے؟ اس حوالے سے تاحال حتمی پالیسی جاری نہیں کی گئی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ پاسپورٹس اپنی معیاد تک کارآمد رہیں گے اور نئی تبدیلی کا اطلاق آئندہ جاری ہونے والے پاسپورٹس پر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے