اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پشگوئی

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک،سرگودھا، خو شاب، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،  منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، بہاولنگر ، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے