اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسمیاتی تبدیلی، تمام ادارے این ڈی ایم اے سے ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں: وزیر اعظم

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر جس قسم کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہے، ہمیں ابھی سےتیاری کرنا ہو گی، تمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ بیٹھ کر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کا ہنگامی دورہ کیا جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے انہیں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں موسم میں معمول سے 30 سے 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور نکاسِ آب کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم اس عمل میں کچھ وقت لگے گا۔

این ڈی ایم اے کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ابھی سے تیاری کرنا ہوگی اور مسائل کو حل کرنا ہوگا، این ڈی ایم اے کا چند ہفتے کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے، ہر دورے میں بہترین بریفنگ دی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جاتا ہے، این ڈی ایم اے کو جو بھی جدید آلات اور مشینری چاہیے ہوگی فراہم کرینگے، تمام اداروں کو این ڈی ایم اے کیساتھ مل کر تیاری کرنا چاہیے۔

 

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے پہلے 10ممالک میں شامل ہے، صوبوں نے اچھی تیاری کےساتھ بارشوں کا مقابلہ کیا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبوں کیساتھ کوآرڈی نیشن بہتر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چکوال میں یقیناً زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، پنجاب میں جو زیادہ بارشیں ہوئیں پنجاب حکومت اچھا کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی حکومت بارش سے نقصانات کا ازالہ کر رہی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے