
17 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں شفافیت لانے کیلئے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق ٹیسٹنگ گاڑیوں میں سنسرز اور کیمرے نصب کئے جائیں گے جو امیدوار کی ہر غلطی خودکار طور پر ریکارڈ کریں گے، یوں انسانی مداخلت ختم ہو جائے گی۔
نئے نظام کے تحت بائیو میٹرک حاضری اور جدید ٹیسٹنگ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ سفارش، رشوت اور نااہلی پر مبنی لائسنسنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔
وقاص نذیر کے مطابق اس وقت پنجاب میں صرف 17 فیصد ڈرائیورز کے پاس درست لائسنس موجود ہے، اس شرح کو بہتر بنانے اور جعلی لائسنس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔