اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن، فوڈ پروڈکشن یونٹس سیل، بھاری جرمانے

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ کی زیر نگرانی ٹھوکر کے علاقے میں جعلساز فوڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چار معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے گئے۔

سلمیٰ بٹ کے مطابق قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تمام یونٹس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا، 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ہیں۔

چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خورونوش کو تلف کیا گیا، جن میں 10 ہزار کلو دلیہ، 3200 پیک کولڈ ڈرنکس، 3 ہزار کلو چاکلیٹ، 144 کلو کیک جل، 132 کلو بیکنگ پاؤڈر شامل ہیں۔

 سلمیٰ بٹ نے انکشاف کیا کہ یہ ایکسپائر چاکلیٹ اور بیکنگ پاؤڈر دوبارہ پیک کر کے لاہور کی معروف بیکریوں کو سپلائی کیا جانا تھا، کیکس میں استعمال ہونے والا تیار کیک جل بغیر کسی حفاظتی ڈھانپ کے کھلے عام زمین پر پڑا ہوا پایا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک یونٹ کو بھی بند کر دیا گیا جو جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کر رہا تھا، بغیر کسی منظور شدہ فارمولے کے معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کر کے کولڈ ڈرنکس مارکیٹ میں بھیجی جا رہی تھیں۔

چھاپے کے دوران یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی، برآمد شدہ تمام مال کو موقع پر تلف کر دیا گیا، یونٹس سیل کر دیئے گئے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے