اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، علیمہ خان این سی سی آئی اے میں طلب

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں علیمہ خان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے لاہور زون نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر دفتر گلبرگ-II، لاہور میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طلبی کا مقصد ان سے ان کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرنا ہے، یہ کارروائی انکوائری نمبر 2531/25 مورخہ 27 مئی 2025 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، علیمہ خان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔

اسی طرح نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ پیش کرنے کو نہیں ہے، عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے، طلبی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں علیمہ خان کے خلاف دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے