
16 Jul 2025
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کی سینیٹ کی نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی۔
امیدواروں میں مسلم لیگ ن سے عبد الکریم ، آزاد حیثیت سے خدیجہ صدیقی، عبد الستار اور اعجاز حسین کے نام شامل ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ کا الیکشن 21 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔
یاد رہے ساجد میر کی وفات کے باعث سینیٹ کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔