اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کے لئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، اس حوالے سے دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔

ترمیمی بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہوگی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے پرائس کنٹرول کی وزارت موجود نہیں، اس وزارت کو وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی۔

بل کے مطابق سیکرٹری صنعت کو کونسل کا ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز کرنے کی تجویز ہے، نئے ارکان میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہونگے، ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا، کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے