16 Jul 2025
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے کے منفی اثرات ٹرانسپورٹ کرایوں پر بھی پڑنے لگے۔
ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیر ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے اضافہ ہونے سے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیر مزدا ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایے بڑھا دیے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی مقامات پر گاڑی کے عملے اور مسافروں کے درمیان جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
