16 Jul 2025
(لاہور نیوز) شوگر ملز سے چینی کے نرخ کم ہونے لگے، ایکس ملز ریٹ 5روپے فی کلو تک کم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز سے چینی کے نرخ 175روپے فی کلو تک آ گئے، بعض شوگر ملز 170روپے فی کلو تک کے ریٹ پر سودے کر رہی ہیں، مارکیٹ میں شوگرملز کا اوسط چینی ریٹ 173روپے فی کلو ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچون مارکیٹ میں مصنوعی تیزی ختم ہو رہی ہے، پرچون مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 185سے 190 روپے فی کلو تک ہے، شوگر ملز سے نئے ریٹ کے باعث ایک دو روز میں پرچون مارکیٹ میں ریٹ کم ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور شوگر ملز مالکان نے ایکس ملز ریٹ 165روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کیا ہے، پرچون مارکیٹ میں آئندہ ہفتے چینی 172 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کا امکان ہے۔
