(لاہور نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔
روزمرہ کی بنیادی اشیائے خورونوش، بالخصوص سبزیاں، پھل، گوشت اور انڈے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے، پیاز 70 روپے، ادرک 550 روپے، لہسن 350 روپے، سبز مرچ 180 روپے اور لیموں 380 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹینڈے 400 روپے، آلو 140 روپے، کریلے 240 روپے، گوبھی 220 روپے اور بھنڈی 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
پھلوں کی قیمتیں بھی کم نہ رہیں، کیلا 250 روپے درجن، سیب 650، پپیتا 500، آڑو اور خوبانی 380، آم 300 اور ناشپاتی 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت بھی بے قابو ہو چکی ہے، پرچون میں مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 397 روپے اور پرچون قیمت 411 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
انڈوں کی قیمت بھی بڑھ کر 259 روپے فی درجن ہو گئی ہے، جبکہ ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 650 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
