16 Jul 2025
(لاہور نیوز) آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر صنم جاوید کو سائبر کرائم طلب کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو طلب کر لیا ۔صنم جاوید کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 21 تاریخ کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔
صنم جاوید سمیت 20 سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
