
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔
رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چوری کے 26 ہزار 948، نقب زنی کے 1865 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 7456 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن چوری کی 6390 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ سٹی ڈویژن چوری کے 4476 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3760، کینٹ ڈویژن میں چوری کے 2590 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران چوری کی 2276 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 576 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 424 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کے 322 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 210، سٹی ڈویژن میں نقب زنی کے 201 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران نقب زنی کی 132 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔