اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے ملک احمد خان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کو سراہا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے سدباب کیلئے پیرا کے قیام پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیرا جیسے شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پنجاب کے ہر فرد کی فلاح میری ترجیح ہے یہی سوچ ہر فیصلے کی بنیاد ہے، عوام کی بنیادی سہولیات تک رسائی میرا نصب العین ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں، ہر طبقہ مطمئن نظر آتا ہے، پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے