
13 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور جمخانہ کلب میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فرینڈز ڈسکشن فورم کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین فرینڈ ڈسکشن فورم میاں وحید احمد، سینئر نائب صدر مسلم لیگ چوہدری عرفان نے شرکت کی۔
راشد حجازی، شاہد محمود بٹ اور طارق بٹ سمیت دیگر متعدد افراد نے بھی شرکت کی، اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاستدان کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، بریک ضروری ہوتی ہے، میں غلط کا ساتھ نہیں دے سکتا اسی لئے خاموشی اختیار کر لی ہے۔
تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد سرور کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔