اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں مارنا ایک سنگین فعل ہے:عظمیٰ بخاری

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلوچستان میں بسوں سے اتار کر لوگوں کو شہید کیا گیا، مسافروں کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں مارنا ایک سنگین فعل ہے، ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ریاست کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری نے انسانی حقوق کے دعویدار حلقوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں تو انسانی حقوق کے چیمپئنز خاموش ہو جاتے ہیں، اگر ظلم کسی بھی پاکستانی کے ساتھ ہو تو آواز بلند کرنی چاہئے، میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ان سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں جن کے پیاروں کو سفاکی سے شہید کیا گیا، ریاست کو اب سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے ہی بیچ کے لوگ بھارت کی پراکسیز کے طور پر کام کر رہے ہیں، ایسے عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہئے، محرومیاں ہر جگہ موجود ہیں لیکن معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کہاں کی انسانیت ہے؟

انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے دیئے جانے والے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے حالات خراب ہیں تو بلوچستان جاتے کیوں ہیں؟ ایسی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، یہ متاثرین پاکستانی شہری ہیں، ان کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب سوات میں ڈوبنے والے پنجاب کے شہریوں کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زیادہ فوکس صحت کے شعبے پر ہے، فیلڈ ہسپتال وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جس سے اب تک 93 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں، عوام کو ادویات کی مفت فراہمی جاری ہے اور بچوں کیلئے انسولین پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، بعض حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، حالانکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ اب بھی فعال ہے اور سرکاری ہسپتالوں کو براہ راست فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں، لیڈی ویلنگٹن ہسپتال منصوبے کی لاگت 7 ارب 60 کروڑ روپے ہے اور ہسپتال 235 بستروں پر مشتمل ہو گا۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پنجاب میں کسی ہسپتال کی ری ویمپنگ نہیں کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور میں کئی ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے، پی ٹی آئی اب ان منصوبوں کو کاپی کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے