
11 Jul 2025
(لاہور نیوز) اراضی ریکارڈ کا آسان حصول، صوبہ بھر میں اراضی معاون پروگرام کا آغاز، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے فرنچائز نظام "اراضی معاون سنٹر" کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔
فرنچائزز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائینگی، فرد کا حصول، انتقال اراضی کا اندراج ہو گا، ساہیوال میں بطور پائلٹ پراجیکٹ کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں نظام متعارف کرایا جائیگا۔
منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، بورڈ آف ریونیو کی خدمات کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا ہے، پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اراضی معاون لائسنس متعارف کروایا گیا ہے۔
ڈی جی اکرام الحق کا کہنا تھا کہ معاون سنٹر کے قیام سے روایتی پٹوار خانوں پر انحصار کم ہو جائے گا، منصوبے کا مقصد باعزت روزگار اور اراضی سے متعلقہ سہولیات کی آسان فراہمی ہے۔