اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین مردوں پر انحصار کرنے کے بجائے خود مختار بنیں: احسن خان

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و میزبان احسن خان نے زور دیا ہے کہ خواتین مردوں پر انحصار کرنے کے بجائے خود مختار بنیں۔

حال ہی میں اداکار نے نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نوجوانوں جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جوڑا کم عمر میں شادی کے بندھن میں بندھتا ہے اور دونوں ساتھ ساتھ بڑے ہوتے ہیں ضروری ہے کہ دونوں میں مطابقت ہو، ایسا نہ ہو کہ ایک آگے نکل جائے اور ایک پیچھے رہ جائے۔

اداکار احسن نے کہا کہ اکثر اس طرح کے رشتے میں خواتین تعلیم، کیریئر کے حوالے سے پیچھے رہ جاتی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہی ہمارے والدین کے وقتوں میں بھی ہوا کرتا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکیوں کے لیے زیادہ مسائل ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر جانا ہوتا ہے، جہاں کا ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں آج کل کے والدین اپنے بیٹوں کی درست تربیت نہیں کرتے، ان میں سرمایہ کاری نہیں کرتے، ان کی تربیت پر توجہ نہیں دی جاتی، خواتین کو خود مختار بنانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے مذہب سے، ثقافت اور خاندانی اقدار سے دور ہو جائے گی بلکہ ایسی عورت جسے سب چیزوں کا علم ہوگا وہ زیادہ بہتر طریقے سے معاملات سنبھال سکے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے