اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے: عظمیٰ بخاری

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور کی کوئی بھی آڈٹ رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دور میں شفافیت سب سے بڑا ٹریڈ مارک ہے، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کسانوں کے نام پر گندم رکھوا کر پیسے کھاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی، ڈالہ کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارکردگی کے چرچے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کسی چور اور ڈاکو کو سرے عام پھرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہئے بیٹی کو بھی لیکر آئیں، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی والے اس وقت ویلے ہیں انہوں  نے کوئی نہ کوئی بات تو گھڑنی ہے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاک بھارت جنگ میں بھی فساد، اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بلایا، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پر بھی پی ٹی آئی  نے پروپیگنڈا کیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کئے، تمام مسالک نے بہترین مذہبی ہم آہنگی کا مظاہر کیا، کل ایک وفد نے ملاقات میں مجھے وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے امن ایوارڈ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے