اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گلبرگ: حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو کی 5 فائرفائٹرز گاڑیوں نے حفیظ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا، حفیظ سینٹر میں بارشی پانی کے باعث شارٹ سرکٹ کا انکشاف ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ حفیظ سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی، آگ لگنے سے پہلے بیسمنٹ میں دھماکوں کی آوازیں آئیں، بیسمنٹ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں بیسمنٹ خاص طور پر متاثر ہوئی ہے جہاں دھواں بھر گیا، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ادھر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس بھی موقع پر موجود ہے، ایس ایچ او گلبرگ کو ہجوم کنٹرول کرنے اور موقع پر رہنے کے سخت احکامات دیئے گئے ہیں تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریسکیو اور دیگر ہنگامی اداروں کی مکمل معاونت کریں اور غیر متعلقہ افراد کو آگ لگنے والے مقام سے دور رکھیں۔

مزید برآں، پولیس کو متعلقہ جگہ کو سیل کر کے عوام کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز  نے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے