اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں مون سون کا زور، کئی علاقوں میں 140 ملی میٹر سے زائد بارش

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شروع ہونے والی موسلا دھار مون سون بارش تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، جس نے شہر بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور میں آج کی بارش کی اوسط مقدار 104.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو اس سیزن کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے، ماہرین موسمیات نے اسے سنچری بارش قرار دیا ہے، جو مون سون کی شدت کی واضح علامت ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 142 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ پانی والا تالاب میں 138، اقبال ٹاؤن میں 135، گلبرگ میں 127، گلشن راوی میں 103، لکشمی چوک میں 110، جیل روڈ پر 105، قرطبہ چوک میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سمن آباد اور چوک ناخدا میں 109، مغلپورہ میں 87، تاجپورہ میں 85، جوہر ٹاؤن میں 103، فرخ آباد میں 102، اپرمال میں 59 اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث شہر بھر میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کچے گھروں، بوسیدہ عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں یا کھلی تاروں سے دور رہیں، کیونکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو اور واسا ٹیموں کو فیلڈ میں رہتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب کے دیگر شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش سے متعلق الرٹس پر توجہ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles