اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی فلیٹ سے لاش برآمد

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(لاہور نیوز) کراچی کےعلاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش اتحاد کمرشل، فیز VI میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گِزری پولیس مقامی عدالت کے حکم پر فلیٹ خالی کرانے کے لیے پہنچی تھی، جب پولیس پارٹی نے سہ پہر سوا تین بجے دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا، اس کے بعد پولیس تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو اداکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں، مرحومہ اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرایہ پر رہ رہی تھیں۔

ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا گزری پولیس کے بیان کے مطابق ایک  خاتون کی 15 دن پرانی لاش، جس کی شناخت حمیرا دختر اصغر علی، عمر 32 سال کے طور پر ہوئی ہے، اتحاد کمرشل، ڈیفنس، فیز 6 کے ایک اپارٹمنٹ سے ملی ہے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماڈل و ادکارہ حمیرا اصغر نے ’ احسان فراموش’ اور ’ گرو ’ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی تھیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے