اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ جمیل نے اپنے متنازعہ بیان سے متعلق وضاحت دے دی

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی حالیہ پوسٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے، جس میں ان کے بیان کہ شوہروں کو "ماں بن کر سنبھالنے" کوغلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

ایک وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل نے کہا تھا کہ "لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے ان کا دل کرے گا تو وہ کریں"، جس کو کئی لوگوں نے بیوی کے شوہر کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا۔ تاہم نادیہ نے اب اس پر وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا مقصد ماں کے کردار کی اہمیت کو کم کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا: "ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، نہ ہی لینی چاہیے۔ شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ وہ برابر کے شریک ہوتے ہیں، لیکن ماں کی پرورش ایک الگ اور بے مثال چیز ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، لیکن ایک دوسرے کی ماں نہیں بنتے۔ نادیہ نے زور دیا کہ ہر رشتہ مختلف ہوتا ہے اور محبت کے اظہار کا طریقہ ہر جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے