اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین خوبصورت نظر آنے کیلئے ادویات استعمال نہ کریں: زارا نور عباس

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو خوبصورتی بڑھانے اور ہمیشہ جوان نظر آنے کے لیے ادویات کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپا قدرتی عمل ہے، جسے خوبصورتی سے اپنانا چاہیے۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں خواتین کو اپیل کی کہ وہ بڑھاپا کوئی طعنہ نہیں، عمر گزرنے اور اسے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا، یہ قدرتی عمل ہے، اسے قبول کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے لکھا کہ خوبصورتی اور جاذب نظر آنا وقتی چیزیں ہیں، خواتین کو عارضی چیزوں سے گریز کرکے ذہانت اورعقل سے کام لینا چاہیے۔

زارا نور عباس نے واضح لکھا کہ خواتین کو خوبصورتی بڑھانے، چہرے کو دلکش بنانے، وزن کم کرنے اور سدا جوان نطر آنے کے لیے کسی بھی ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق جوان رہنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے ادوایات کا استعمال ایک طرح سے نشے کی لت کی طرح ہے، جس کے عادی ہونے کے خطرناک نقصانات ہیں۔

زارا نور عباس نے بڑھتی عمر اور بڑھاپے کو خوبصورت سچائی قرار دیتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اسے قبول کریں اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے ادویات کا استعمال ترک کردیں۔

زارا نورعباس نے ایک ایسے وقت میں خواتین کو خوبصورت نظر آنے کے لیے ادویات کے استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا خوبصورتی بڑھانے اور سدا جوان رہنے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے منفی اثرات سے ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا گزشتہ ایک دہائی سے اینٹی ایجنگ ادوایات کا استعمال کرتی آ رہی تھیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے