اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ ایک بار پھر قانون کی گرفت میں آگئے،گاڑی کے کالے شیشوں کے باعث پولیس نے روک لیا

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی گاڑی سے سیاہ شیشے اتار دیے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق لاہور میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی سے بھی سیاہ پیپرز اتار دیے گئے۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق یہ کارروائی لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈی ایس پی مبشر اعوان کی سربراہی میں کی گئی۔ انہوں نے ناکے پر نگرانی کے دوران سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں، جن میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔

ڈولفن فورس کے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی شہر بھر کی ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے