اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیا ڈومیسٹک کیلنڈر! 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے سیزن کا آغاز

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کر دیا، پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔

گزشتہ سال متعارف کرائے گئے چیمپئنز کپ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، چیمپئنز کپ میں ٹی 20، ون ڈے اور فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ شامل کیے گئے تھے، گزشتہ سال چیمپئنز کپ ٹی 20 اور چیمپئنز ون ڈے کپ کا انعقاد ہوا تھا۔اس کے علاوہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد بھی کم کر دی گئی ہے، قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں کل 8 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، 6 ٹیمیں براہ راست اور حنیف محمد ٹرافی کی فائنلسٹ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہونگی، قائداعظم ٹرافی 25-2024 میں 16 ریجنز کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کی تعداد 3 سے بڑھا کر 4 کر دی گئی ہے، ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس میں پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ ٹو کے علاوہ گریڈ 3 شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں نیشنل ٹی 20 کپ میں کوالیفائنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، نیشنل ٹی 20 کپ سپر ٹین مرحلے میں 8 ٹیمیں براہ راست اور 2 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے آئیں گی، قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہو گا۔

حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔نیشنل ٹی 20 کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی، سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہ راست کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل کی گئی ہیں۔چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی اس سیزن کا حصہ ہوں گے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی نئے کیلنڈر میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے