اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا: پی سی بی

05 Jul 2025
05 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی جبکہ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ری ویمپنگ کمیٹی کےاجلاس سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، بغور جائزے کے بعد ٹیموں کے کوچز میں رد وبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی کوچز کے کنٹریکٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے توسیع نہیں کی جائے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا جبکہ تعیناتی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے