
05 Jul 2025
(ویب ڈیسک) ایشین جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نےانڈر13 اورانڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے۔
بوائز انڈر 13کےفائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کےآیان دھنوکا کو شکست دی، سہیل عدنان کی کامیابی کا سکور5۔11 ، 2۔11، 13۔11 اور 6۔11 رہا۔
انڈر 15 میں پاکستاں کے نعمان خان نے کامیابی حاصل کی، نعمان خان نےفائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کو 10۔12، 6۔11 اور 2۔11سے شکست دی۔
گرلز انڈر13 کےفائنل میں ماہنور علی کو شکست ہوگئی، ماہنور کو سیکنڈ سیڈچین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں شکست دی۔
چینی پلیئرکی کامیابی کا سکور 11۔9، 6۔11، 9۔11، 11۔9 اور 10۔12 رہا۔