اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام: پنجاب کے 23 اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر صوبہ پنجاب کے 23 حساس علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کی درخواست پر موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں، صوبہ پنجاب کی درخواست پر 23 اضلاع میں عاشورہ کے موقع پر موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، گجرانوالہ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور وزیر آباد میں متعین کردہ مختلف اوقات میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جبکہ چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور فیصل آباد میں بھی سروس بند رہے گی۔

اسکے علاوہ جھنگ، ملتان، لودھراں، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی مختلف اوقات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے