اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون الرٹ: خواجہ سلمان کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، تیاریوں کا جائزہ

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ و صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں ان کو آئندہ مون سون بارشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے سید جواد حیدر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ مون سون کا دوسرا سلسلہ 5 جولائی سے 10 جولائی کے درمیان متوقع ہے، جبکہ شدید بارشوں کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، واسا اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر بھی ممکنہ بارشوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق تمام اداروں کو الرٹ اور مکمل تیار رہنا ہو گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

انہوں نے پی ڈی ایم اے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پیشگی تیاری اور مربوط حکمت عملی نہایت اہم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے