
04 Jul 2025
(لاہور نیوز) ڈہرکی ریلوے سٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے سٹیشن پر کھڑی ہے، شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین، بچے اور مرد پریشان ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا، انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب روانہ کیا جائے گا۔