اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے 6 کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

03 Jul 2025
03 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے 6 نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف ایج کیٹیگریز میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، بوائز انڈر-19 کیٹیگری میں عبداللہ نواز نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی حریف کو 3-0 سے شکست دی، تاہم اسی کیٹیگری میں انس علی اور محمد عمیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈر-15 بوائز کیٹیگری میں نعمان خان اور احمد ریان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے آخری 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی، انڈر-13 کیٹیگری میں سہیل عدنان نے بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گرلز کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی قابلِ فخر رہی، انڈر-15 میں سحرش علی جبکہ انڈر-13 میں ماہ نور علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان سکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے