اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے انڈونیشیا کو ہرا کر ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی

03 Jul 2025
03 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کو تاریخی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی، گرین شرٹس کی نادیہ خان اورسوہا ہیرانی نے گول سکور کیے، نادیہ خان نے کھیل کے 8ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، یہ پاکستانی کھلاڑی کا انٹرنیشنل کیریئر کا 5واں گول تھا۔

میچ کے 18ویں منٹ میں سوہا ہیرانی نے پنالٹی کو گول میں بدل کر سکور پاکستان کے حق میں 2-0 کردیا، اس دوران ویمن ٹیم کی گول کیپر زیانا جیوراج نے حریف ٹیم کے متعدد حملے ناکام بنائے۔

پاکستان ویمنز کی فیفا رینکنگ میں 157 اور انڈونیشیا کی رینکنگ 95 ہے، ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم گروپ کا آخری میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ستمبر 2023 ء کے بعد پہلی انٹرنیشنل کامیابی حاصل کی، آخری بار پاکستان نے لاؤس کی ٹیم کو پنالٹیز پر شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے