
02 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب آرٹ کونسل نے سٹیج اداکارہ سونم چوہدری پر 6 ماہ کی پابندی لگا دی۔
سونم چوہدری نے لاہور گوجرانولہ اور فیصل آباد میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز کیں، پنجاب آرٹس کونسل نے تمام شہروں کے ڈراموں کی مانیٹرنگ رپورٹس اکٹھی کر کے اداکارہ پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سے قبل سونم چوہدری کو لاہور میں ایک دفعہ گوجرانولہ اور فیصل آباد میں دو دفعہ وارننگ نوٹس جاری کیے گئے، تمام آرٹس کونسلز کی رپورٹ ملنے کے بعد چھ ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔