اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ جاری کر دی جس کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کےجو روٹ سرفہرست ہیں، بھارت کے ریشبھ پنت ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے اور آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ 3 درجے ترقی کےبعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری اورآسٹریلیا کے پٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی کی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے