02 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی بھرمار کے باعث ایئرپورٹ پر 3 گھنٹے کیلئے فلائٹ آپریشن کی بندش پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے صبح 5 سے 8 بجے تک کے درمیان پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا، ایمریٹس، قطر ایئرویز، ایئر عریبیہ، ٹرکش ایئر اور فلائی جناح کے اوقات کار تبدیل کئے گئے۔
انتظامیہ کے ایئرلائنز سے اڑھائی ماہ کیلئے پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کیلئے گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے بین الاقوامی شیڈول کے مطابق فلائٹس کی دستیابی کیلئے زور دیا گیا ہے۔
