29 Jun 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس اے پولیس کی ون فائیو کال پر کارروائی پر شہری کے مکان پر قبضہ کرنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈیفنس پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں شاہد، کامران اور ریکارڈ یافتہ خاتون ماہ بانو شامل ہیں۔
ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
