اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے شاہ کی پراسرار شخص کیساتھ وقت گزارنےکی انسٹاگرام سٹوری نے توجہ مبذول کروالی

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پراسرار شخص کیساتھ وقت گزارنے کی شیئر کی گئی سٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔

صورتحال اس وقت اور بھی دلچسپ ہو گئی جب علیزے نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص ان کے کمرے میں ورزش کرتا دکھائی دیا۔ اس ویڈیو میں علیزے نے کہا، ’’صبح کے 8 بج رہے ہیں‘‘، جس کے بعد انہوں نے اس شخص کو آرام کرنے کا کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز کو دیکھتے ہی مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ کئی صارفین کا خیال ہے کہ علیزے نے اپنا دل کسی کو دے دیا ہے اور جلد ہی وہ اسے باقاعدہ طور پر متعارف کروائیں گی۔ کچھ نے کہا کہ اب انہیں اپنی زندگی میں ایک خاص شخص مل گیا ہے۔

تاہم، علیزے شاہ نے اب تک کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ان کی یہ پراسرار پوسٹس فینز کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں، جنہیں اب علیزے کے باضابطہ بیان کا بے چینی سے انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے