
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں ،رجب بٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع انہوں نے 15 پر دی اس دوران گاڑی میں سوار تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میری فیملی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کیا، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔