27 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے اداکار ثمر جعفری نے مداحوں کی جانب سے لو لیٹرز ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
ثمر جعفری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری اور میوزک کے شوق کے حوالے سے گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا لڑکیاں آپ کے گانے اور ڈراموں کو دیکھ کر لو لیٹرز بھیجتی ہیں؟ اس پر اداکار نے کہا کہ مجھے گھر پر بہت سارے لو لیٹرز ملتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں کچھ لو لیٹرز لوگوں کے ذریعے بھی بھجوائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا وہ میرے میوزک یا اداکاری کی وجہ سے پیار کرتی ہیں، مجھے لگتا ہے وہ مجھ سے ویسے ہی پیار کرتی ہیں۔
