27 Jun 2025
(لاہور نیوز) اے وی سی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں سلور میڈلسٹ پاکستان ٹیم بحرین سے وطن واپس پہنچ گئی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں ٹیم کو ویلکم کیا گیا، ٹیم کا شاندار استقبال پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے کیا، پاکستان ٹیم کی زبردست کارکردگی پر ملکی شائقین نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
والی بال فیڈریشن کے سربراہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان والی بال کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور آنے والے وقت میں کھیل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے اپنے مضبوط کھیل اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور امید ہے کہ آنے والے مقابلوں میں بھی ایسی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔
