اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو عامر خان کی فلم پر پابندی لگانے کا افسوس

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔

مریم اورنگزیب نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔

میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتہ جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم 'دنگل' پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔

 مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور انہوں نے فلم پر پابندی کی کچھ وجوہات بتائیں، بھارتی فلموں پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی تھی اس وجہ سے 'دنگل' پر بھی پابندی لگا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندی لگانے کے ڈیڑھ سال بعد میں نے عامر خان کی یہ فلم دیکھی تھی تو تب سے مجھ پر یہ بوجھ ہے۔

واضح رہے کہ عامر کی فلم دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ ایک کامیاب فلم تھی جس نے کروڑوں کی کمائی کی اور اس فلم میں کبڈی کے کھیل کو دکھایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے