اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ متھیرا ایک بارپھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے عوامی تنقید کی زد میں آگئیں

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک) مشہور میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق  متھیراآج کل  ایک نجی ٹی وی پر پروگرام کر رہی ہیں جہاں وہ سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کرتی ہیں۔ تاہم ان کے حالیہ پروگرام کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بولڈ لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متھیرا نے پروگرام میں ایک فٹنگ باڈی کون لباس زیب تن کیا،تاہم سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو ٹی وی  پروگرام کے لحاظ سےغیر مناسب قرار دیتے ہوئے کئی صارفین نے ان پر تنقید کی ہے۔بعض صارفین نے اسے پاکستانی ثقافت اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "اگر یہ پاکستان میں ہو رہا ہے تو استغفراللہ، ہم بیرونِ ملک ہو کر بھی اپنی اقدار کی حفاظت کرتے ہیں۔" کئی افراد نے حکومت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید متھیرا پینٹ پہننا بھول گئی تھیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب متھیرا کو بولڈ لباس پر ٹرول کیا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی اسی وجہ سے موضوعِ بحث رہ چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے