اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماریہ واسطی نے شوبز سے دوری کیوں کی؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے اسکرین سے دوری کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

ماریہ واسطی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کی وجوہات اور فنی سفر پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی خاص وجہ سے اسکرین سے دور نہیں ہوئیں، بلکہ وہ ایک منفرد، تخلیقی اور چیلنجنگ کردار کی تلاش میں ہیں، جو ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کر سکے۔

ماریہ واسطی کے مطابق انہیں کئی اسکرپٹس موصول ہوئے تاہم ان میں وہ نیا پن اور گہرائی موجود نہیں تھی جس کی وہ متلاشی ہیں۔انہوں نے موجودہ ڈرامہ انڈسٹری میں یکسانیت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آج کل کے کرداروں میں تنوع اور گہرائی کی کمی ہے۔ پی ٹی وی کے دور کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کیے گئے کردار ان کے دل کے بہت قریب ہیں، کیونکہ وہ ان میں خود کو پوری طرح جذب کر لیتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انہیں کوئی ایسا کردار آفر ہوگا جس کو وہ تلاش کر رہی ہیں وہ ضرور اسکرین پر واپسی کریں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے