اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ خان نے ہانیہ عامر سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے سپر اسٹار ہانیہ عامر سے متعلق اپنے مؤقف پر یوٹرن لے لیا۔

میزبان نادیہ خان کے شو کا ایک کلپ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ہانیہ کو سراہ رہی ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم کے بارے میں پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ ہانیہ کو فلم سے نکال کر ان کی جگہ کسی اور بھارتی اداکار کو کاسٹ کرکے فلم کو دوبارہ عکسبند کیا جائے گا لیکن اب اس طرح کی تمام تر افواہیں دم توڑ چکی ہیں کیونکہ فلم کا ٹریلر ہانیہ عامر کی موجودگی کے ساتھ ریلیز ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ فلم بنانے والے اور اس میں کام کرنے والے سب اداکار سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے اور میں ان کی حکمت عملی کی تعریف کرتی ہوں کہ وہ خاموش رہے، قیاس آرائیوں کا جواب نہیں دیا اور لوگوں کو اس بات پر یقین کرنے دیا کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ دلجیت دوسانجھ بھی خاموش رہے اور اب جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے تو ہر جگہ ہانیہ عامر نظر آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ نادیہ خان نے فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت پر اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے