اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جیا علی کی اصل عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ اکثر ان کی عمر کے بارے میں غلط اندازے لگاتے ہیں۔

حال ہی میں جیا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے کہا کہ وہ زیادہ میک اپ نہیں کرواتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ قدرتی خدوخال زیادہ بہتر اور موزوں ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے نزدیک فیشل کے مقابلے میں تھائی مساج زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور اس سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

جیا علی نے بتایا کہ اُن کی ایک بری عادت یہ تھی کہ وہ کبھی اپنی عمر کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تھیں اور اگر کوئی انہیں زیادہ عمر کا سمجھتا تھا تو وہ اس غلط فہمی کو دور نہیں کرتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق، بعد میں ایک دوست کے سمجھانے پر انہوں نے اپنی اصل عمر بتانا شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت 53 سال کی ہیں اور اس عمر میں زندگی سے بھرپور لطف اٹھا رہی ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک یہ عمر زیادہ نہیں، بلکہ 80 سال سے اوپر کی عمر بڑی سمجھی جاتی ہے۔

جیا علی کے مطابق، اس عمر میں ان کے پاس جو کچھ ہے، وہ اس پر خوش اور مطمئن ہیں، اسی لیے وہ زندگی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے